گولی، راکٹ نہ بم بھیجیں نہ چاول اور گندُم بھیجیں نہ دینار و درہم بھیجیں پٹّی نہ کوئی مرہم بھیجیں نہ حرفِ مذمت کے تحفے نہ لفظوں کے ماتم بھیجیں غربائے غزہ کی لاشوں کو کفنانے کی کچھ صُورت ہو بس اقوامِ عالم ساری اپنے اپنے پرچم بھیجیں