Add Poetry

فریاد

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

حضورِ اکرم نورِ مجسّم
رحمت ِعالم، شاہ ِرُسُل
ایک خستہ حال اُمتی
اُمت کی زبوںحالی پر
التجائیں کر رہا ہے
حضور! آقا ومولا
آج دیارِ غیر میں
آپ کے غلاموں کا
سکون واطمینان سے
زندگی بسر کرنا
دشوار ہوگیا ہے خوب
اغثنی اے شہ کونین!
آقا! رحمتوں والے
پڑے ہوئے ہیں مسلماں کی زیست کے لالے
آج عبادت گاہوں پر
ظالموں کی نظریں ہیں
آج خود مسلماں بھی
باہم دست وگریباں ہیں
کمزور ہیں لاچار ہیں
دیکھ کر یہ ناتوانی
دیں کے دشمن ، عقل کے رہزن
ظلم و بربریت کا
توڑ رہے ہیں یانبی! آپکے غلاموں پر
روز ہی کوہِ گراں
فریاد ہے فریاد ہے
اغثنی اے شہ کونین!
آقا !رحمتوں والے
بھیجئے پھر زمانے میں
طارق، سعد وخالد سا
زنگی، ایوبی، غزنی سا
ابدالی، غوری، موسیٰ سا
مجاہد، قائد، راہ نما
واپس لے آئیں پھر سے جو
روشن وتابناک ماضی کو
روشن وتابناک ماضی کو

Rate it:
Views: 325
09 Dec, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets