نبی ﷺ کی یاد جس دل میں نہیں ہے
وہ دل کیا ہے فقط بنجر زمیں ہے
وہی تخلیقِ عالم کا ہیں باعث
اُنہی کی ذات فخر عالمیں ہے
جڑوں میں اس کے ہے خونِ نبوت
جبھی تو لہلہاتا نخلِ دیں ہے
ہوا بھی اُن کے در کی ہے معطّر
فضا صد رشکِ مشک و عنبریں ہے
وہ جس کی فکر کا محور بنے نعت
نہیں اُس سے بڑا کوئی ذہیں ہے