Add Poetry

فقیروں کو دعاعیں دیتا ہوں آج کل

Poet: Faheem Ur Rehman Faheem By: Faheem Ur Rehman, Surjani Town, 4B, Karachi

کچھ پریشان سا، رہتا ہوں آج کل
زخم ہیں تھوڑے، جو سہتا ہوں آج کل

سچ بھی اگر میں بولوں، سب جھوٹ سمجھتے ہیں
لگتا ہے میں بھی کوئی، نیتا ہوں آج کل

کنگال اس قدر ہوں، پیسا نہیں ہے پاس
فقیروں کو دعائیں دیتا ہوں آج کل

اللہ کی رحمت سے، کبھی مایوس مت ہونا
یہ بات اپنے دل سے، کہتا ہوں آج کل

جاب چل پڑی ہے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ
ماں باپ کا کماؤ بیٹا ہوں آج کل

حالات نے یہ مجھ پر، اچھا اثر کیا
ہر پل خدا کا نام لیتا ہوں آج کل

مقدر میں جو لکھا ہے ہوگا وہی فہیم
اسی انتظار میں میں بیٹھا ہوں آج کل

Rate it:
Views: 624
24 Nov, 2009
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets