پی کرمَے توحید اور
مصفّا کرکے قلب وجگر
خیالات ِپاکیزہ سے
آراستہ کرکے فکرونظر
رضا کی تحریرِ شگفتہ کے بحرِ جمال میں ہو غرق
اُس کے صدفِ شیریں سے
پھر نکال نکال کر
نعتِ رسول پاک کے دُرہائے بیش بہا
شش جہت میں بکھیر
اور پھر اسی طرح
خوش نُماباغاتِ بخشش سے حسیٖں گُل بوٹے چُن
اور امام احمد رضا کے فیضِ تخیل کے طفیل
عشقِ حبیٖب ِکبریا
دنیا ئے قلب پر بسا
توقیٖر کے حروف سے
تعظیٖم کے الفاظ سے
تشکیٖل کرکے خوشنما
گلدستۂ نعتِ رسول
قرطاسِ عقیدت پر سجا