Add Poetry

فیشن دکھا رہا ہے پردے میں اپنا رنگ

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

فیشن دکھا رہا ہے پردے میں اپنا رنگ
گوکہ سترچھپاتا ہےپرہر جگہ سےتنگ

بخیوں کا بھی اعلان بغاوت کمال تھا
آیا نہ برتنا نہ پہننے کا کو ئ ڈھنگ

خود دعوتیں دیتیں ہیں سرعام بیبیاں
شکوہ کاکیساعنصرہوتی ہیںپھرکیوںتنگ

صد شکرارسطو کا زمانہ نہیںہے یہ
تاویلیں بے شمار رہ جائے عقل دنگ

اکبر جو ہوتے شرم سے مرجاتےڈوب کر
گردیکھ لیتے آج وہ بی بی کوپردے سنگ

دختر نے اتاری عبا کونے میں پھینک دی
بولیں پرانا ہوگیا ہے کھا گیا ہے زنگ

اسلاف کے اقوال ثقافت سے لڑپڑے
پوچھیں نہ چھڑگئ اس وقت کیسی جنگ

سمجھے نہیں جو اسکو سکھانا فضول ہے
بولیں کہ آپ ڈالیےاب رنگ میں نہ بھنگ

جو قومیں اپنی شرم وحیا طاق رکھ گئیں
تاریخ لکھ رہی ہے انھیں ہرورق ہی ننگ

Rate it:
Views: 365
21 Apr, 2015
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets