Add Poetry

فیضانِ مارہرہ

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

قلم سے اب نکلتا ہے بیانِ شانِ مارہرہ
ہمیشہ قادریوں پر رہے فیضانِ مارہرہ

شریعت کا طریقت کا حسیں سنگم ہے یہ دھرتی
اسی دھرتی پہ دنیا سنیت کی ساری ہے مرتی

شہِ عبدالجلیلِ بلگرامی نے یہاں آکر
عروجِ خاص بخشا ارضِ مارہرہ کو وہ یکسر

کہ سارے جگ میں شہرہ ہوگیا اس پاک دھرتی کا
بنا مارہرہ مرکز بالیقیں سب اہلِ سنت کا

ہے مجھ پر صاحبُ البرکات کی برکت بہت زیادہ
جو مَیں بھی بن گیا مدحت نگارِ ارضِ مارہرہ

’’شہِ آلِ محمد عابدِ ذی شانِ مارہرہ‘‘
حضور آلِ رسولِ احمدی سلطانِ مارہرہ

جمالِ حضرتِ نوری ، مثالِ حضرتِ نوری
بیاں مَیں کر نہیں سکتا کمالِ حضرتِ نوری

ہے فیضِ جاریِ قاسم جہاں میں ہر جگہ لوگو!
عقیدت کی نگاہوں سے ذرا تم دوستو! دیکھو

نہ بھولیں گے کبھی سیدؔ میاں کی شفقتیں سُنّی
نہ بھولیں گے کبھی حیدر حسنؔ کی برکتیں سُنّی

امینِؔ باصفا ، نظمیؔ کی دانائی کے کیا کہنے
میاں اشرفؔ نجیبؔ افضلؔ کی رعنائی کے کیا کہنے

مُشاہدؔ ہو فدا عزمِ امانِ دین و ملت کے
کہ اُن کے دم سے گلشن شاہِ برکت کا پھلے پھولے
٭
 

Rate it:
Views: 321
16 Nov, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets