Add Poetry

قائد اعظم کی سفارش

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

سنتے نہیں تھانے میں کسی کی وہ گزارش
چلتی ہے فقط قائد اعظم کی سفارش

گر جیب میں کاغذ کا بڑا نوٹ نہ ہو تو
چھترول کی ہوتی ہے بڑی زور کی بارش

گنجا کوئی دیکھوں جو چمکتے ہوئے سر کا
ہاتھوں میں مچل اٹھتی ہے میرے بڑی خارش

اطبائے قدیمی کی دواؤں کا ہے شُہرہ
ملتی ہے مریضوں کو یہاں انکی جوارش

پڑھ کر میرا مکتوب حلق پھاڑ کے بولا
پوری نہیں ہوگی یہ کبھی تیری خواہش

بھائی نے گلا کاٹا ہے بھائی کا یہاں پر
پوری ہوئی دشمن کی وہ تقسیم کی سازش

جس نے مجھے دھوکے سے پھنسایا ہے یہاں پر
کہتا ہے وہ مجھ پر ہے بڑی اسکی نوازش

پہلے ہی جو کنجوس ہو تنگ قلب و نظر ہو
کیونکر وہ کریگا یہاں اشہر کی ستائش

Rate it:
Views: 684
02 Feb, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets