Add Poetry

قابل اعتبار

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammmad Siddique Prihar, Layyah

بلندہے رہے گا محبوب کا معیار زمانے سے
نہیں چھپا ہوا رسول پاک کا کردارزمانے سے

کیا کیا نہ ستم کیے دشمنوں نے مصطفی پر
بدترین قوم ہیں اس لیے کفار زمانے سے

بکھری ہوئی انسانیت کو اسلام میں یکجا کرکے
ختم کردیا میرے کریم نے انتشارمانے سے

دیتی رہیں گی گواہی احادیث کی کتابیں سیرت کی
اعلیٰ ہیں سرور کونین کے جامع افکار زمانے سے

جب بھی تاریخ میں خلق محمد کی بات ہوگی
نہیں ہوسکے گا کبھی بھی انکار زمانے سے

رکھ کے امانتیں اپنی صادق اورامین کے پاس
مانتے دشمن بھی سرکار کو قابل اعتبار زمانے سے

جاتے ہیں جس کی طرف عشق کے سب راستے
پیارا ہے عاشقوں کو وہ کوچہء سرکار زمانے سے

لاتے ہیں تشریف مشکلیں حل کرنے اسی وقت میں
پکاریئے جس وقت نہ ہو کوئی مددگار زمانے سے

زیارت گنبد خضریٰ کا اشتیاق ہی کچھ ایساہے
پہنچنا چاہتے ہیں ابھی نہیں ہوتا انتظار زمانے سے

منظراعلان نبوت کا لے آیئے آنکھوں کے سامنے
اعلان کرنے سے پہلے پوچھا اپنا وقار زمانے سے

اللہ کریم نبی کا خاص کرم ہے تجھ پر
منفردہیں صدیقؔ تیرے یہ نعتیہ اشعار زمانے سے
 

Rate it:
Views: 391
11 Feb, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets