Add Poetry

قارونوں سے اس قوم کو بچا میرے مالک

Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabad

قارونوں سے اس قوم کو بچا میرے مالک
چابیوں کے بوجھ تلے لوگ مر رہے ہیں

بھوک ہے اور حسرت آنکھوں میں
چولہے ٹھنڈے ہیں پر دل جل رہے ہیں

غریبوں کے نوالے چھین کے یہ اشرافیہ
جمہوریت کی آڑ میں ظلم کر رہے ہیں

انسانیت سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے
سسکیوں سے در و دیوار بھی ڈر رہے ہیں

عصر_ نو_ رات ہے کرڑوں پر امید چہرے
اک دھندلا سا ستارہ تک رہے ہیں

دھرتی ماں کو گالی دے کر دندنا رہے ہیں
ایوانوں میں سازشوں کے دور چل رہے ہیں

کوئی ایوبی کوئی ٹیپو کوئی سپاہ سالار نہیں
سینے پھٹ جائیں گے طوفان اٹھ رہے ہیں

دیکھنا کہیں یہ بھی شام نہ ہو جائے
صبح روشن کی جانب اندھیرے بڑھ رہے ہیں

Rate it:
Views: 713
01 Sep, 2016
Related Tags on Pakistan Poetry Poetry
Load More Tags
More Pakistan Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets