Add Poetry

قانون کو فٹ بال بنایا

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

قانون کے پاسداروں نے
قانون کو فٹ بال بنایا
پاؤوں میں روندا
ادھر اچھالا، ادھر اچھالا
صاحب حیثیت مجرم ہو تو
این آر او بھی چلتا ہے
وکیل دم دار نہ ہو تو
بے گناہ بھی سولی چڑھتا ہے
کوئی پرسان حال نہیں
اس ملک کا اللہ حافظ ہے
جو حکمران آتا ہے
اپنا ہی قانون چلاتا ہے
پھر وہ وقت بھی آتا ہے
جب اس کو جانا پڑتا ہے
اللہ کے حوالے کر کے
وہ روپوش ہوجاتا ہے
وطن کا حال دیکھنے کو
ودہ قائد اگر ہو جائے
خون کے آنسو روئے
ندیوں نیر بہائے

Rate it:
Views: 509
08 Apr, 2009
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets