قبولیت بزم

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

حسرت ہے دل میں یہی دیرینہ
دیکھ لوں آج ہی شہرمدینہ

ہے مشک وعنبرسے بڑھ کر
میرے پیارے نبی کامعطرپسینہ

معراج کی شب روح الامین نے
سکھلایا ہے ہمیں ادب کاقرینہ

بلائیں گے ایک دن مجھے بھی آقا
دیکھتاہوں جب حاجیوں کاسفینہ

سامنے ہوگاگنبدخضریٰ میرے
آئے گاوہ دن وہ مہینہ

کھاکرنعمتیں کرتا ہے تنقیدیں
وہی ہے سب سے بڑاکمینہ

پڑھتے ہیں درودفرشتے روزانہ ہزاروں
ہوتا ہے شب وروزیہی شبینہ

قبولیت بزم کی پہچان ہے دوستو
نازل ہوتا ہے دلوں پرسکینہ

آمدرسول سے گھربیماریوں کا
بن گیا ہے زمین کانگینہ

طالب دیدارمحبوب دیکھتے ہی نہیں
چاہے مل جائے انہیں کوئی دفینہ

نعت رسول کوسمجھے کوئی صدیق ؔ
یہی ہے دولت یہی ہے خزینہ

Rate it:
Views: 399
03 Mar, 2016
More Religious Poetry