قرآن سارا ھے تعریف آپ کی
میں کروں کیا تعریف آپ کی
شمس و قمر ، شجر و ھجر سارے
کر رہے ہیں تعریف آپ کی
گناہوں کی رات میں نور آپ ہیں
نور کی تعریف ہے تعریف آپ کی
غلاموں کو شہنشاہی ملتی گئی
جس جس نے کی تعریف آپ کی
فرشتے بھی ہیں پڑھتے درود آپ پر
جن و انس ہیں کرتے تعریف آپ کی
عقیدہ ہے اپنا ، ایمان بھی طاہر
وجہ نجات ہے ہماری ، تعریف آپ کی