جہاں اگرچہ دگر گوں ہے ، قم باذن اللہ وہی زميں ، وہی گردوں ہے ، قم باذن اللہ کيا نوائے 'اناالحق' کو آتشيں جس نے تیری رگوں ميں وہی خوں ہے ، قم باذن اللہ غميں نہ ہو کہ پراگندہ ہے شعور تیرا فرنگيوں کا يہ افسوں ہے، قم باذن اللہ