Add Poetry

قیامت آئے توشاید یہ جاگیں گے

Poet: purki By: m.hassan, karachi

اسکول کالج کی فراوانی ہے
عوامی حکومت کی مہربانی ہے
فیسیں انکی اتنا زیادہ ہے
غریب کے لئے بس دھماکہ ہے
پہلے اسٹیٹ اک ماں کی طرح تھی
اب اسٹیٹ اک سوکن کی طرح ہے
فلاحی کام سارے چھوڑ چکی ہے
اب پلوں اور سڑکوں کی باری ہے
اس کام میں پرافٹ مارجن زیادہ ہے
اسی لئے سب کا انٹرسٹ زیادہ ہے
سب نے مل جل کر کھانا ہے
ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانا ہے
ملک کوغربت سے بھی نکالنا ہے
اسی لئے غریب کو روز مارنا ہے
یہاں دس پندرہ لوگ روز مرتے ہیں
پھر بھی لوگ چین سے سوتے ہیں
مت جگاؤان کوتم سونے دوپُرکی
قیامت آئے توشاید یہ جاگیں گے

 

Rate it:
Views: 605
03 Nov, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets