Add Poetry

كبھی امداد دیتے ہو كبھی دھمكانے لگتے ہو

Poet: مسعود محمود خان By: Masood Mehmood Khan, Perth, WA

حقیقت بن كے آتے ہومگر افسانے لگتے ہو
كبھی لگتے ہو جانے سے كبھی انجانے لگتے ہو

كبھی قربت کی چاہت ہے كبھی ضد دوررہنے كی
كبھی نظریں ملاتے ہو كبھی شرمانے لگتے ہو

كبھی كارِ مسیحائی كبھی غارت گرِ عالم
كبھی امداد دیتے ہو كبھی دھمكانے لگتے ہو

كبھی بیزار بے پرواہ كبھی پیكر مروّت كا
كبھی لگتے ہواپنے اوركبھی بیگانے لگتے ہو

كبھی شیشے كی شفّافی كبھی سرخیءِ رنگِ مے
كبھی مےلگنے لگتے ہو كبھی پیمانے لگتے ہو

كبھی مضمون كے اندر كبھی پیرائے کے باہر
كبھی دیتے دلائل ہو كبھی چلّا نےلگتے ہو

كبھی اظہارِ الفت ہے كبھی چالیں رقیبوں سی
كبھی خود لڑنے لگتے ہو كبھی لڑوانے لگتے ہو

كبھی بے مہر بے حس اور كبھی در پہ گدا گو یا
كبھی لگتے ہو تم شمع كبھی پروانے لگتے ہو

كبھی روزہ كبھی رشوت كبھی سجدہ كبھی حجّت
كبھی تلقین كرتے ہو كبھی بہكا نے لگتے ہو

كبھی ہے شوقِ منزل اوركبھی صحرا سے بیزاری
كبھی دو گام چلتے ہو كبھی کترانے لگتے ہو

كبھی قومی مسا ئل میں كبھی ز لفو ں میں پیچاں ہو
كبھی لگتے ہو الجھانے كبھی سلجھانے لگتے ہو

تمہیں دم توڑتا انساں بہت تسكین دیتا ہے
كبھی خود قتل كرتے ہو كبھی كروانے لگتے ہو

تمہاری گفتگو ایسے سلیقوں سے مزّین ہے
كبھی لگتے ہو فرزانے كبھی دیوانےلگتے ہو

تمہاری بزم میں مسعود ہم بیزار بیٹھے ہیں
كبھی كم فہم لگتے ہو كبھی سمجھا نے لگتے ہو

Rate it:
Views: 589
05 Jul, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets