Add Poetry

لا الہ الا انت

Poet: M.Javed Naseem By: Bakhtiar Nasir, Lahore

خالق ارض وسما تو‘ مشرق ومغرب میں تو
تیرا جلوہ ذرہ ذرہ اور تو ‘ کل الوجود

قادر کل ذات تیری اور تو مختار کل
خالق و معبود ہر کس‘ تو یی شاہد تو شہود

تو ہی تو صوت اذاں میں‘ تو ہی تو میری نماز
تو مری جان رکوع ہے ‘ تو مری روح سجود

لم یلد اور لم یولد تو‘ تو ہی واحد لا شریک
تو صمد ہے ‘ تو احد ہے‘ تو ہی لائق سجود

تو ازل ہے تو ابد ہے ‘ تو ہی باقی ذوالجلا ل
دھر میں آئے گئے ہیں کتنے فرعون و ثمود

تو سمایا جان و دل میں‘ مالک خواب و خیال
تو ہی سر چشمہ سلام اور تو ہی منبع درود

ایک لمحے میں بنا دے تو گدا کو بادشاہ
تو قدیر کل شئی ‘ ہر جگہ تیری نمود

نور حق ہے ذات تیری‘ تو ہی رحمان و رحیم
تیری رحمت کا سمندر بکراں اور بے حدود

مالک کون و مکاں تو‘ فائز عرش العظیم
تو ہی اول تو ہی آخر بے نیاز ہست و بود

تو ہی جل شانہ ہے ‘ تو ہی باسط تو جلال
لا الہ الا اللہ یا کریم و یا ودود

ہر رگ میں بسا ہے لا الہ الا انت
انت سبحانک یا ربی ‘ دل میں ہے تیرا ورود

یا روفا یا رحیما ‘ حئی یاقیوم تو
کھ نسیم صبح تو بھی یاورود ا یا ورود

Rate it:
Views: 398
31 Jan, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets