Add Poetry

لب پے آتی ہے - پارٹ ون

Poet: Mohshar Lakhnawi By: R.K Jazeb, Jeddah

لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی بم سے ہو محفوظ خدایا میری

میں جو دفتر کیلئے گھر سے نکل کر جاؤں
روز مرہ کی طرح خیر سے واپس آؤں

نہ کوئی بم کے دھماکے سے اڑا دے مجھ کو
مفت میں جام شہادت نہ پلا دے مجھ کو

جو اڑا دے خودکش تو دعائیں دوں گا
بے وضو ہو کے اوباما کو بلائیں دوں گا

بیوی بچوں کو میری جان کی قیمت مل جائے
بیٹھے بیٹھے گھر والوں کو دولت مل جائے

ہائے جن لوگوں سے تھی کل تک وطن کی زینت
آج وہ لوگ ہوئے ہیں قبر و کفن کی زینت

گھر میرا ہو گیا کسی ویرانے کی صورت یا رب
اور بدلی ناں کسی تھانے کی صورت یا رب

میرے الله لڑائی سے بچانا مجھ کو
اور سکھا دے کوئی بندوق چلانا مجھ کو

Rate it:
Views: 808
20 Feb, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets