Add Poetry

لب پے آتی ہے پارٹ ٹو

Poet: Mohshar Lakhnawi By: R.K Jazeb, Jeddah

لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی بم سے محفوظ ہو خدایا میری

ان پے جائز ہے زبردستی حکومت کرنا
اور ہے جرم مجھے اپنی حفاظت کرنا

جب ناں اسکول کھلیں گے تو پڑھیں گے کیسے
اور ناں زندہ رہیں گے تو بڑھیں گے کیسے

خیر سے لوٹ کے آئیں میرے ابو گھر میں
اڑ ناں جائیں وہ دھماکے سے کہیں دفتر میں

کلمہ گویوں کو مسلمان بنا دے یا رب
نیک اور صاحب ایمان بنا دے یا رب

نام اسلام کی حرمت کو بچا لے یا رب
وقت کے سارے یزیدوں کو اٹھا لے یا رب

لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی بم سے محفوظ ہو خدایا میری

Rate it:
Views: 1156
23 Feb, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets