ڈھلی رات کا جادو ہے
لمحہ لمحہ خوشبو ہے
پھول اور تتلی یکجا ہیں
پاس ہے سب کچھ جوتو ہے
ارمانونں کے پھول کھلے
مہک مہک اب ہر سو ہے
غم کے خوشی کے لمحے ہیں
دل کا ساتھی آنسو ہے
دریا بن کر آجا اب
صحرا میرا پہلو ہے
دور تلک خاموشی کیوں
ویرانی کیوں ہر سو ہے