Add Poetry

لُطفِ رب مِل گیا اور کیا چاہیے

Poet: صاحبزادہ محمد لطیف ساجد چشتی By: Owais, Faisalabad

لُطفِ رب مِل گیا اور کیا چاہیے
ہو گئی ہے عطا اور کیا چاہیے

حمد کہتا رہوں حمد کرتا رہوں
ہے یہی مشغلہ اور کیا چاہیے

رب کی تعریف میں لفظ ڈھونڈا کروں
بس میں صُبح و مساء اور کیا چاہیے

حمد کہتے ہوئے اَشک بہنے لگے
دِل تڑپنے لگا اور کیا چاہیے

اَب نظر غیر کی سمت اُٹھتی نہیں
خَوفِ عُقبیٰ ملا اور کیا چاہیے

مولا نے نعمتیں رفعتیں بخش دیں
یہ عطا پر عطا اور کیا چاہیے

حمد کے پُھول ساجدؔ مہکنے لگے
دُور ہر غم ہوا اور کیا چاہیے

Rate it:
Views: 538
21 Feb, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets