Add Poetry

لڑکے نہیں ملے تو کہیں لڑکیاں نہیں

Poet: حیاء غزل By: Haya Ghazal, Karachi

جو ساتھ مٹھائ کے ملیں عرضیاں نہیں
صاحب چٹک کے بولے کہ جی خرچیاں نہیں

جمہوریت بھی ہوگئ سردی کا اب شکار
ایوانوں میں وہ پہلی سی اب گرمیاں نہیں

حیرت ہے مودی اب جو اچانک بدل گئے
ہیں بڑ کیاں پرانی وہی جھڑکیاں نہیں

اتنے جمع کرائے ہیں بینکوں میں بل کے اب
لکھ کے لگا دیا ہے یہاں کھڑکیاں نہیں

اب کوڑیوں کے مول وزارت ہے بک رہی
کرسی کے دعویدار بہت کرسیاں نہیں

کہنے کو گرانی ہے بہت کال پڑا ہے
فیشن کی بات آئے تو یہ کڑکیاں نہیں

طرز لباس پہ میرا چھوٹا سا احتجاج
لڑکے نہیں ملے تو کہیں لڑکیاں نہیں

Rate it:
Views: 541
10 Jan, 2016
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets