Add Poetry

لکیؔ کا قبول سلام ہو قافلہ بہتر کو

Poet: Arooj Fatima Lucky By: Arooj Fatima Lucky, K.S.A

میں لکھنے لگی ہوں کرب و ُبلا پر
یا الہی مجھ پہ کرنا اپنا کرم

میرے آقا کے وسیلے سنور جاؤں میں
میرے مولا ُدعاؤں کا رکھنا بھرم

یا علی کے صدقے ہو مدد میری
شیر ُخدا میری ُمشکل کو کرنا ختم

بی بی فاطمہ پے ُقربان میں جاؤں
ُان کی تسبیح پڑھوں بھر کہ آنکھیں نم

یا ُحسین یا ُحسین بس میں کہتی رہوں
میرے دل میں نہ ہو باقی کوئی غم

مجھ پر کبھی نہ ہو کسی کا بھی ستم
اے عباس مجھے رکھنا اپنے سائے کے عالم

بی بی زینب کے صبر کو میرا سلام
جو رہی دو سال اک لبادہ میں دم

لکیؔ کا قبول سلام ہو قافلہ بہتر کو
پجنتن کے صدقے مجھ پہ کرنا سب کرم

Rate it:
Views: 1054
08 Dec, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets