Add Poetry

ماں اور بچپن

Poet: ابراہیم شوبی By: ابراہیم شوبی , Karachi

مجھے گودی میں
اک بار پھر سے ماں
میرے بچپن کی یادوں کو
دوبارہ سے نیا
اک بار کر دے ماں
مجھے ہے یادجب بھی میں
کبھی بے چین ہوتا تھا
مجھے آغوش میں لے کر
تو سینے سے لگاتی تھی
مجھے لوری سُناتی تھی
مجھے ہردرد سے، دُکھ سے بچاتی تھی
مجھے محسوس ہوتا تھا
کہ میں جنت میں سوتا ہوں
میں جب بیمار ہوتا تھا
تیری شفقت کے سائے میں
شفا یابی ملی مجھکو
تیرے آغوش کی حِدّت
تیرے آنچل کی وہ ٹھنڈک
میں اب بھی چاہتا ہوں ماں
میرے بچپن کی سب یادوں کو
پھر سے تازگی دے دے
مجھے پھر گود میں لے لے
مجھے گودی میں لے
اک بار پھرسے ماں

Rate it:
Views: 1632
09 Jan, 2023
More Mother Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets