Add Poetry

ماں کا سایہ

Poet: شاکرہ نندنی، پرتگال By: Shakira Nandini, Oporto

گُھٹنوں کے بل چلتے چلتے
کب پیروں پر کھڑی ہوئی
تیری مامتا کی چھائوں میں
جانے کب بڑی ہوئی

کالا ٹیکا و دودھ ملائی
اب بھی سب کُچھ ویسا ہے
میں ہی میں ہوں ہر طرف
پیار یہ تیرا کیسا ہے

سیدھی سادھی، بھولی بھالی
میں ہی سب سے اچھی ہوں
کتنی بھی ہو جائوں بڑی
ماں، میں آج بھی تیری بچی ہوں

Rate it:
Views: 1949
19 Mar, 2018
More Mother Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets