Add Poetry

ماں کی جدائی بڑی درد ناک ہوتی ہے

Poet: Farzana Farhat By: Farzana Farhat, karachi

نازوں سے گود میں کھلا کر
اپنا ہر غم ہنسی میں دبا کر

آنکھوں میں بے پناہ شفقت
دل میں چاہت کا طوفان سما کر

اولاد کے لئے کرتی ہے د عائیں
دن رات جھولی پھیلا پھیلا کر

ہے کتنا انمول رشتہ ماں کا اپنے تن کی پرچھائی سے
یہ تو اک بیٹی جانے خود ماں بن کر

ہو جائے کبھی جو دیر سوہر اس کی آنکھ کے تاروں کو
آنکھیں بن کر لگ جائے اس کا پورا تن دروازے پر

فری کی نمناک آنکھیں اب اکژ پوچھا کرتی ہیں، یوتا یے جب اتنا پیار
پھر کیسے جاتی یے ماں ہمیشہ کے لئے تڑپتا چھوڑ کر


میری والدہ سترہ دسمبر ٢٠٠٩ کو ہم سے جدا ہو گئیں۔۔۔۔۔یہ غم کبھی بھی کم نہیں ہوتا۔۔۔۔آپ تمام پڑھنے والوں سے گزارش ہے ۔۔۔۔میری پیاری ماں کو اپنی دعا میں ضرور یاد رکھیں۔۔۔۔۔شکریہ

Rate it:
Views: 3819
19 Sep, 2010
More Mother Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets