ماں کی عظمت
Poet: مجیب الرحمن منصور By: مجیب منصور, کھرڑاہ۔خیرپور
میری ماں کی عظمت میرے روبرو ہے
اسی کی محبت فقط جستجو ہے
اگر کوئی رشتہ ہے چاہت کے قابل
فقط میری ماں ہے یہی آرزو ہے
زمیں پر بھی تو ہے فلک پر بھی تو ہے
میرے دل کے محمل میں تو کُو بکُو ہے
تیری ہر خوشی پر میں صد بار صدقے
تو ہی تو ہے محفل تو ہی گفتگو ہے
تیرا ساتھ ہر دم رہے ہر قدم پر
یہی آرزو ہے یہی آرزو ہے
More Friendship Poetry







