کہتے ھیں بھلا کوئی عید پر بھی روتا ہے
ماں کے بغیر پہلی عید پر دل اداس ہوتا ہے
وہ سویوں میں میٹھاس بھی نہیں ملتی
یوں تو سب شیر و شکر ہوتا ہے
گم ہو جاتا ہے بچے کی طرح اس دنیا میں
ماں کا درد ہی ایسا ہوتا ہے
کوئی دعا اب سایہ نہں کرتی
اک دھوپ کا صحرا تاحد نظر ہوتا ہے
اے خدا ماں کے بخیر اس عید پر
دنیا ھنستی ہے میرا دل روتا ہے