Add Poetry

ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے

Poet: عذرا عباس By: Zaid, Peshawar
Maa Ke Kadmo Ke Niche Jannat Hai

کیا میرے قدموں کے نیچے بھی جنت ہے
پوچھتی ہوں اپنے بچوں سے
میرے سوال پر وہ مجھے حیرت سے دیکھتے ہیں
ماں یہ جنت کیا ہوتی ہے
ارے یہ میں نے تم کو نہیں بتایا

چلو سنو
کہتے ہیں جو ماں اپنے بچوں کو اپنے دل کے قریب رکھتی ہے
اسے جنت ملتی ہے
ماں ہم کیا جانے تمہارے دل میں کیا ہے
ہم کیا جانے جنت کیا ہے

ہم تو یہ جانتے ہیں
تم ہمارے دل کے قریب ہمیشہ گھومتی ہو
کبھی ہنستے ہوئے
کبھی ہماری پریشانیوں پر روتے ہوئے
تم نے ہمیشہ ہمارے لیے

ہماری خوشیوں کی جنت بنائی
ماں بتاؤ
یہ جنت کیا ہے

Rate it:
Views: 789
29 May, 2021
More Azra Abbas Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets