مبارک مہینہ ہے رمضان کا

Poet: Zaya ul Hussan Zaya By: sumera ataria, GUDDU

مبارک مہینہ ہے رمضان کا
خزانہ کھلا رب کے فیضان کا

سنو! تربیت اس مہینے سے لو
جو احکام رب ہیں وہ پورے کرو

ہر اک سمت برکت ہے رمضان ک
عیاں سب پہ عظمت ہے رمضان کی

شب و روز عبادت کا پیغام ہے
خدا کی طرف سے یہ انعام ہے

یہ پورہ مہینہ تلاوت کا ہے
خصوصی زمانہ عبادت کا ہے

ہے رمضان میں روز و شب مغفرت
گنہگار پاتے ہیں سب مغفرت

ہر اک سمت ہے نیکیں کی ضیا
تلاوت سے معمور ہے سب فضا

Rate it:
Views: 431
27 Jul, 2012
More Religious Poetry