Add Poetry

مجبور ہیں پر اتنے تو مجبور بھی نہیں

Poet: Shabnam Shakeel By: zaid, khi
Majboor Hain Par Itnay To Majboor Bhi Nahi

مجبور ہیں پر اتنے تو مجبور بھی نہیں
جب ان کو بھول جائیں وہ دن دور بھی نہیں

کچھ تو لکھی ہیں اپنے مقدر میں گردشیں
کچھ پیار میں نباہ کا دستور بھی نہیں

میں نے سنا ہے ترک تعلق کے بعد سے
افسردہ گر نہیں تو وہ مسرور بھی نہیں

دیکھی ہیں میں نے ایسی بھی دکھیا سہاگنیں
بیاہی ہیں اور مانگ میں سیندور بھی نہیں

یہ جس کا زہر روح میں میری اتر گیا
ہلکا سا گھاؤ تھا کوئی ناسور بھی نہیں

اس کی نظر سے کیوں کبھی گزرے مری غزل
ایسی تو خاص میں کوئی مشہور بھی نہیں

Rate it:
Views: 1364
18 Jul, 2019
More Shabnam Shakeel Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets