مجدد کے آنے میں صدی لگتی ہے

Poet: M.Asghar By: M.ASGHAR, Birmingham

دور حاضر کی عورت انقلابی لگتی ہے
مرد کی طبیعت تو نوابی لگتی ہے

کہا خواب میں حسیں چہرے نظر آتے ہیں
بولے یہ معدے کی خرابی لگتی ہے

انسان کو اپنی ہر بات بھلی لگتی ہے
دوسروں کی اچھی بات بھی بدی لگتی ہے

لوگوں کےدلوں کے تالے ویسے نہیں کھلتے
اب ان میں دولت کی چابی لگتی ہے

پل بھر میں انقلاب نہں آتے کبھی
کسی مجدد کے آنے میں صدی لگتی ہے

Rate it:
Views: 355
11 Feb, 2011