مجھ پہ ان کے بڑے احسان ہیں
ہم ان باتوں سے کب انجان ہیں
اپنا جھوٹ بھی انہیں سچ لگتا ہے
اس لیے تو ہم ان پہ قربان ہیں
میرے دل میں وہ ایسے رہتے ہیں
جیسے وہ کچھ دنوں کے مہمان ہیں
میں اپنے مقدر پہ کیوں نا ناز کروں
جو آپ جیسی ہستی میری جان ہے
خوش فہمیوں میں مبتلا رہنے دیجیے ہمیں
یہ نا کہنا اصغر یہ تیرے بےبنیاد گمان ہیں