زندگی سنوار دے یارب
تو مجھے اپنا پیار دے یارب
میں نے صحرا کی خاک چھانی ہے
مجھ پے منزل تو وار دے یارب
اب کے دریا ڈبو رہا ہے مجھے
ڈوبتے کو ابھار دے یارب
میری کشتی کو تو لبِ ساحل
ٓاْج پھر سے اتار دے یارب
نام تیرا لیا ہے وشمہ نے
کام میرے نکھار دے یارب