Add Poetry

مجھ کو دکھائی دیتی ہے صورت رسول کی

Poet: یو نس مجاز By: یو نس مجاز, Haripur

مجھ کو دکھائی دیتی ہے صورت رسول کی
قرآن پڑھ رہا ہوں کہ سیرت رسول کی

گر دیکھنی ہو تم کوجوعظمت رسول کی
معراج کی ہے شب کہ امامت رسول کی

آؤ معاف کر دیں خطا دشمنوں کی بھی
پیش _نظر رہے کہ ہے سنت رسول کی

دنیاں کی ہر شے سے ہے جو بڑھ کر عزیز تر
میری گھٹی میں ہے یہ محبت رسول کی

مولا ترا یہ خاص کرم پھرنصیب ہے
جب بھی لکھوں میں نعت تو مدحت رسول کی

رہبر ہے زندگی کا یہ اسوہ رسول تو
لازم ہوئی ہے سب پہ اطاعت رسول کی

یونس مجاز بخت سنور جائیں گے ترے
ہو گر تجھےنصیب شفاعت رسول کی۔

Rate it:
Views: 578
02 Jun, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets