Add Poetry

مجھ کو میرا حوصلہ بھی آزمانے دیجئے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

مجھ کو میرا حوصلہ بھی آزمانے دیجئے
یاد آتا ہے بہت ، اُس کو بھلانے دیجئے

دُکھ نہیں گر اِس عمل سے آپ کو خوشیاں ملیں
ٹوٹتا ہے دل جو میرا ، ٹوٹ جانے دیجئے

یہ چمن میں چار سو اٹھکیلیاں کرتی ہوا
جس قدر بھی گل کھلاتی ہے،کھلانے دیجئے

لمحہ لمحہ زندگی میں ساتھ ہوگا وہ مرے
سرخ پھو لوں سے رستہ سجانے دیجئے

یاد کا کیا ہے کسی دن دے گی اُس کو دستکیں
وہ مجھے بھولا ہوا ہے ، بھول جانے دیجئے

کون سی دنیا ہے وہ ہم بھر سے مل پائیں جہاں
کچھ حقیقت کھولیے اور کچھ فسانے دیجئے

ایک ہی تو شخص میری زندگی ہے اے صدفؔ
ساری دنیا چھوڑ کر اُس کو منانے دیجئے

Rate it:
Views: 298
23 May, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets