مجھے جو روضۂ سرکار کی زیارت ہو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

مجھے جو روضۂ سرکار کی زیارت ہو
سنہری جالیوں کو چوم کر عبادت ہو

کہاں کرے کوئی اوصافِ ذاتِ والا بیاں
زبانِ رب پہ بھی جاری انہیں مدحت ہو

ریاضِ خُلدِ بریں میں بسی ہے جو خوشبو
نبی کے پاک پسینے کی ہی بدولت ہے

وہ جن کو سرورِ عالم کا ورد حاصل ہو
انھیں ہی سمجھو میسر سکون و راحت ہو

بُلاکے ہم کو مدینے میں کچھ جگہ دے دو
ہمارے قلب و جگر میں نبی کی قربت ہو

ہمیں جو سیّدِ بطحا ملے ترا دامن
بلاشبہہ مرے دل میں خدا کی رحمت ہو

کہاں سلیقہ وشمہ کو نعت کہنے کا
جو مجھ میں خوبی ہے سب تری عنایت ہے

Rate it:
Views: 338
23 Jul, 2024
More Religious Poetry