ایسے میرے جانب کیا دیکھتے ہو؟
کیا کہا
تعلق جوڑنا چاہتے ہو؟
دوستی کا ارادہ ہے تمہارا؟
مگر نہیں خیر چھوڑو
تمہیں ایک بات ماننا پڑے گی میری
بدلنا پڑے گا خود کو میرے لیے
بتاؤں شرائط؟
تمہیں باوفا ہونا ضروری ہے
بار بار مُڑ کے دیکھنا ضروری ہے
کیا کہا؟
تم کچھ ایسے ہی ہو؟
تو پھر مجھے تمہاری دوستی قبول ہے
کیوں کہ
مجھے دوستی راس نہیں