تیری پناہ مانگتا ھوں اے خدا
مجھے شرک سے بچا اے خدا
تو رحیم ھے تو کریم ہے
رحمت کی اپنی چادر میں چھپا اے خدا اے خدا
تو رحم کرتا رہے گا
تیری رحمت میں بندا رہے گا
ظلم سب سے بڑا ہے جو اس سے بچا اے خدا اے خدا
تیرے گھر میں بھی عزا کھڑا تھا کل
تیرے گھر میں بھی لات پڑا تھا کل
شرک سے مجھ کو تو
رکھنا جدا اے خدا اے خدا
شریک کرتا ہے جو رب کی ذات میں
شریک کرتا ہے جو رب کی صفات میں
جہنم میں وہ، رہے گا سدا اے خدا اے خدا
انبیاء بھی نہیں، ھیں مشکل کشا
اولیاء بھی نہیں، ہیں حاجت روا
انبیاء اولیاء تیرے در کے گدا اے خدا اے خدا
ہر مشکل آساں کر دے تو .
علم سے میراسینہ بھر دے تو
ہے یہی آرزو، ہے یہی التجا اے خدا اے خدا
تیرے در پے رہوں،تجھ سے ڈرتا رہوں
تیری ھر دم حمد میں کرتا رہوں .
میری سن لے تو، ہر ایک دعا اے خدا اے خدا