مجھے مل گئےبڑے پہنچے ہوئے پیربابا
بولےتوکہتاہے ہم دین میں کرتےہیں خرابا
پان چباتے بولےہم تمہارا قسمت چمکائےگا
کہا جواپنےدانت چمکانہ سکاوہ کیادےپائےگا
بولےتمیں دنیاوی دولت چاہیےیا دولت ایمان
کہا ایمان کی دولت تو ہےدنیاوی کر دو دان
بولےدولت مشکل ملتی ہےاسےسمجھ نہ آسان
اگر مال چاہتا ہےتو پھرفروخت کردےاپنامکان
میں نےکہابابا جی یہ سارا تو میراہی مال ہوا
مجھےاتنا بتاہیے اس میں آپ کاکیاکمال ہوا