Add Poetry

محبت نہ ہوئی تو کیا کریں گے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

میاں مجنوں کو کیا رسوا کریں گے
محبت نہ ہوئی تو کیا کریں گے

بہائیں گے مگر مچھوں سے آنسو
سہانی نیند کو ٹاٹا کریں گے

کہاں اشعار ہونگے ہم پہ نازل
فقط پھر الف ب لکھا کریں گے

رقیبوں سے چرائیں گے نگاہیں
محلے والوں سے الجھا کریں گے

ہر آتے جاتے سے ہونگے گریزاں
ہر آتی جاتی کو گھورا کریں گے

جہاں جوڑا کوئی دکھلائی دے گا
اسے اس جرم پہ ٹوکا کریں گے

معاشرتی زبوں حالی پہ انکو
کبھی لیکچر بھی تو جھاڑا کریں گے

کہیں گے سارے مخبوط الحواسی
ہر اک سے خوامخواہ جھگڑا کریں گے

کبھی بازار میں بھٹکا کریں گے
یاسر دیوار سے پٹخا کریں گے

لکھیں گے بے تکی تحریر اکثر
پھر اپنے آپ ہی واہ واہ کریں گے

ہراک ایگزیم میں ناگام ہونگے
بڑوں کی جھڑکیاں کھایا کریں گے

رہیں گے یاد بس اقبال و حالی
فراز و فیض کو ہم کیا کریں گے

یہ غزلیں کاٹنے کو دوڑیں گی پھر
تو ملی نغمے ہی گایا کریں گے

کسی کی شادی ہو گی یا ولیمہ
تو ہم کیا منہ دکھلایا کریں گے

تو بہتر ہے کہ کر ڈالیں محبت
مگر کس سے ذرا بتلا کریں گے

Rate it:
Views: 605
05 Jan, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets