محبت کا خمار

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

پہلے پہل محبت کا جو خمار ہوتا ہے
شادی کے بعد وہی دیوانگی میں شمار ہوتا ہے

جو ایک بار محبت کے رنگ میں رنگ جائے
پھر اسے دشمن سے بھی پیار ہوتا ہے

جس کسی کا حافظہ ذرا کمزور ہوتا ہے
وہ کسی کالج کا پروفیسر شمار ہوتا ہے

جو اشتہاری پیروں کے چنگل میں پھنس جائے
اس کا بیڑہ کبھی نہ پار ہوتا ہے

بڑے بزرگوں کا کوئی حال نہیں پوچھتا
حسینوں کی مدد کو ہر کوئی تیار ہوتا ہے

Rate it:
Views: 540
26 Feb, 2011