محبت کی رنگیں کہانی گئی

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

جوانی گئی زندگانی گئی
محبت کی رنگیں کہانی گئی

وہیں پہ قدم ڈگمگانے لگے
جہاں نفس کی بات مانی گئی

نشاں حسنِ فانی کے معدوم تھے
جو خاکِ لحد جا کے چھانی گئی

خدا پہ فدا اپنی ہر سانس ہو
یہی بات اب دل میں ٹھانی گئی

ہیں اشعار فیصلؔ کے دل کی صدا
حقیقت کسی سے نہ جانی گئی

Rate it:
Views: 317
17 Jan, 2018
More Religious Poetry