محبت کیا ہے مجھے یہ سمجھایا اس نے
زیست میں اپنی چاہت کادیاجلایااس نے
میری زندگی کسی جہنم سے کم نہ تھی
اسے اپنے پیار سے جنت بنایا اس نے
میں ہی اس کی چاہت کی قدر نہ کرسکا
پھر بھی کوئی شکوہ نہ لب پہ لایا اس نے
غم دوراں کی دلدل میں پھنسی تھی زندگی
میری زیست میں خوشیوں کوبسایااس نے