محلے میں چنگاریاں اور بھی ہیں
Poet: abeer abuzari By: muhammad nawaz, sangla hillستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
پرے سے پرے اور پراں اور بھی ہیں
وہ اک نار ہی تو جلاتی نہیں ہے
محلے میں چنگاریاں اور بھی ہیں
ابھی تو تجھے ایک پھینٹی لگی ہے
ابھی تو تیرے امتحاں اور بھی ہیں
وہ کھڑکی نہیں کھولتے تو نہ کھولیں
نظر میں میرے باریاں اور بھی ہیں
سنا ہے کہ انصاف سستا ملے گا
تو ثابت ہوا پیشیاں اور بھی ہیں
More Funny Poetry






