افضل ہیں تمام تر کائنات میں محمد مصطفٰی
حبیب خدا ہیں امام الانبیاء بلا شبہہ
ظلمتوں کی آندھی چھٹی ظہورِ نبی پاک سے
بے مثل ہیں با کمال ہیں محبوبِ کبریا بلا شبہہ
فرشتے بھی جھوم جھوم کر درود کی صدا بلند کریں
جانِ کُل جہاں ہیں پیغمبرِ خدا بلا شبہہ
زہرا کے بابا ہیں نانا حسنین کے
علی کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں نورِ خدا بلا شبہہ
بدقسمتی مجھ جیسے کِتنوں کی اُن سے نسبت سے دور ہوئی
اُمت کی آس اُمید ہیں شفیع اُلمذنبین بلا شبہہ
حشر کے میدان میں جب ہر سُو ہو گی نفسی نفسی
اُمتی اُمتی پُکار رہے ہیں اُمت کے غمخوار بلا شبہہ
درود و سلام کے ورد میں رہے زبانِ حیدر ہمیشہ
سبب وجودِ کائنات ہیں سید اُلانبیاء بلا شبہہ