کاش میری قسمت میں بھی مدح سرائی ہوتی
حسان سی شیرنی لہجے میں اتر آئی ہوتی
یا خدا جلا دے میرے سینے میں شمع حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم
یہ دعا میری جا کر عرش سے ٹکرائی ہوتی
ایک جھلک ہوتی انداز خسروانہ سی اپنی
کچھ بیدم سی تڑپ رگ و پے میں سمائی ہوتی
الفاظ بھی جھکے ہوتے تعظیم خضراء میں
شعروں میں بھی مدینہ کی فضا چھائی ہوتی
آنکھوں میں اتر آتے الفت بھرے موتی
بلاوے کی نظر میری جانب اٹھائی ہوتی
جالیاں ہوتیں اور بڑے ادب سے بلال
روبرو جا کر نعت ان (صلی اللہ علیہ وسلم) کو سنائی ہوتی