Add Poetry

مدحت نبی صلی اللہ علیہ وسلم

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

دُنیا میں سب سے اُونچا میرا نام ہو جائے
الفتِ نبیﷺ میں اگر زندگی یہ تمام ہوجائے

درود اُن پر پڑھتے پڑھتے، سلام اُن کو کہتے کہتے
زندگی کی ہر صبح ہو ، زندگی کی ہر شام ہو جائے

رحمت اللعالمین ہیں وہ ، رحمت سے اُن کی
آسان مری زندگی کا ہر اک کام ہو جائے

اُن کی نظر کرم مجھ پر ہے تو ڈر مجھے کسی کا نہیں
چال ہر اک مرے عدّو کی ناکام ہو جائے

محبت مرے نبی ﷺ کی چھلکے ہر اک لفظ سے
ہو فکر ایسی مری اور ایسا مرا کلام ہو جائے

روز محشر کی سخت گھڑی میں جب ہو بھوکا پیاسا
کاشف کے لئے حوض کوثر سے جام ہو جائے
 

Rate it:
Views: 617
05 Dec, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets