Add Poetry

مدحتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

جیسے میرے آقاﷺ ہیں، ایسا کوئی تھا ، ہے، نہ ہوگا کبھی
رتبہ جو پایا ہے انھوں نے، ایسا کسی کا تھا ، ہے ، نہ ہوگا کبھی

جھولی ان کے آگے پھیلائے اور خالی آئے
ایسا تو کبھی ہوا تھا ، ہے، نہ ہوگا کبھی

در پہ ان کے آیا ہو ، اور آقاﷺ نے ٹھکرایا ہو
ایسا تو کبھی ہوا تھا ، ہے، نہ ہوگا کبھی

انگلی کے اشارے سے، ماہتاب کے کئے ٹکڑے
ایسا تو کھلونا کسی کا تھا ، ہے ، نہ ہوگا کبھی

انساں تو انساں، فرشتے بھی جھکتے ہیں وہاں
در ایسا کسی کو تھا ، ہے ، نہ ہوگا کبھی

رو رو کے امت کے لئے مانگی ہیں دعائیں
دوسروں کے لئے مانگنے والا ایسا تھا ، ہے ، نہ ہوگا کبھی

بھوکا رہ کر خود ، دوسروں کو کھلاتے تھے حضورﷺ
دنیا میں سخی ایسا تھا ، ہے ، نہ ہوگا کبھی

گالیاں سن کے بھی دیتے تھے دعائیںآقاﷺ
رحیم کوئی ایسا تھا ، ہے ، نہ ہوگا کبھی

دشمنِ جان کو بھی بخشیں تھیں رفعتیں
کریم کوئی ایساتھا ، ہے ، نہ ہوگا کبھی

اپنے تو اپنے سہی، غیروں سے بھی بھلائی کی
مخلص کوئی ایساتھا ، ہے ، نہ ہوگا کبھی

Rate it:
Views: 350
17 May, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets