Add Poetry

مدحتِ صدیق

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi, Hyderabad

بیان کیسے کرے کوئی مدحتِ صدیق
خدا نے خود ہی بڑھائی ہے عزتِ صدیق
نبی رسول و پیمبر کے بعد افضل وہ
سبھی امم میں نرالی ہے رفعتِ صدیق
عمر نے ، عثماں نے چاہا تمام عمر انھیں
علی کے دل میں رہی خوب الفتِ صدیق
نبیِ پاک کے پہلومیں دفن ہیں بے شک
بہ غور دیکھیے کیسی ہے شوکتِ صدیق
متاعِ کُل شہِ لولاک پر لٹا ڈالی
پسندِ رب ہوئی کیا خوب دولتِ صدیق
تباہی دونوں جہاں میں بنے گی ان کا نصیب
سیاہ دل میں جو پالے ہیں نفرتِ صدیق
وہ یارِ غارِ پیمبر وہ صادق و اصدق
بیان کرتے رہو خوب عظمتِ صدیق
لٹا ئی غار میں جاں راحتِ پیمبر پر
حصارِ عشق و محبت تھی ہجرتِ صدیق
نہ چھوڑا ان کو جو انکارِ فرض کر بیٹھے
عیاں ہے حق کے لیے خوب شدتِ صدیق
ہوئے صحابہ میں ماں، باپ ، بیٹے ،پوتے بھی
یگانہ شان کی حامل فضیلتِ صدیق
ہے نام لیوا یہ اصحاب و آلِ اطہر کا
ملے گی کیوں نہ مُشاہدؔ کو برکتِ صدیق

 

Rate it:
Views: 900
31 Mar, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets